Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 3 دہشت گرد گرفتار

پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں بھاری اسلحہ بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2024 09:34am

راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

اس حوالے سے سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، گرفتاردہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں کے قبض سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ اور آئی ای ڈی برآمد کیں ہیں جبکہ دہشت گردوں سے خودکار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اڈیالہ اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ میں اس وقت گنجائش سے دوگنا زائد قیدی موجود ہیں، سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ بھی اسی جیل میں قید ہیں۔

rawalpindi

Adiyala Jail

Adyala Jail

terrorists arrested