Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کا فیصلہ

انٹرا پارٹی انتخابات3مارچ کو منعقد ہوئے، چارمارچ کو نتائج کا اعلان کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2024 10:59pm

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما کل الیکشن کمیشن میں چئیرمین، سیکرٹری جنرل اور صوبائی صدور سمیت مرکزو صوبوں کے انٹر پارٹی پارٹی الیکشن کے نتائج جمع کرائیں گے۔

انٹرا پارٹی انتخابات تین مارچ کو منعقد ہوئے، چارمارچ کو نتائج کا اعلان کیا گیا ۔

تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات میں بیرسٹرگوہر علی چیئرمین اور عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔

pti

pti leaders

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election

Election 2024

PTI Intra Party Election Schedule