Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماناجائے جوڈیشل مرڈر ہوا، فیصلے سے ذوالفقار بھٹو واپس نہیں آئیں گے، ناصر حسین

فیصلہ آئندہ کی سمت طے کرےگا، ناصر حسین کی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو
شائع 06 مارچ 2024 10:06pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آج حق اور سچ کی فتح کا دن ہے، آج مختصر فیصلہ آیا ہے، اب تفصیلی فیصلہ آنے پر بات ہوگی، ذوالفقارعلی بھٹوکا جوڈیشل مرڈر کیا گیا تھا، فیصلہ فیئر ٹرائل تک محدود رکھنا مناسب نہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فیصلے سے شہید ذوالفقار بھٹو واپس نہیں آئیں گے لیکن فیصلہ آئندہ کی سمت طے کرے گا۔

صدارتی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سب کے متفقہ امیدوار ہیں سندھ کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں، صدر کے انتخاب کے بعد سندھ کابینہ حلف اٹھائے گی۔

پروگرام میں اظیار خیال کرتے ہوئے مسلگ لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جمعہ کووفاقی کابینہ حلف اٹھالے گی۔

نو مئی کے حوالے سے خرم دستگیر بولے کہ فارم 45 لہرانے والے پہلے سائفر لہرا رہے تھے، ان لوگوں نے 126 دن کا دھرنا دیا اور انتشار پھیلایا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا کہنا آسان ہے لیکن سامنا کرنا مشکل ہے، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ تاخیری حربہ ہے، بغیر ثبوت کے اس طرح کے مطالبے مناسب نہیں، ذمہ دار لوگوں کی ویڈیوز بھی موجود ہیں، اگر حملہ کرنے والوں کو سزا دیتے تو 9 مئی نہ ہوتا، ان الزامات کے پیچھے کوئی تعمیری ایجنڈا نہیں ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے 9 مئی کی مذمت کی اور کہا کہ شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تائید کرنے والے تمام بلاگرز ہمارےکارکن نہیں ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔

شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، فارم 45 میں 126 ووٹ کو 426 کردیا گیا، فارم 45 ویب سائٹ پر ڈال کر ہٹا بھی دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں کوئی خیرات نہیں جو بانٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا بھٹو کی طرح ہم بھی 45 سال تک انتظار کریں؟

imran khan

Nasir Hussain Shah

Shoaib Shaheen

9 May

Zulfiqar Ali Bhutto Reference