Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا ملنی چاہیے، عمران خان

فوٹیجز کے ذریعے 9 مئی میں ملوث لوگوں کا تعین کیا جائے، عمران خان
شائع 06 مارچ 2024 06:32pm

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فوٹیجز کے ذریعے 9 مئی میں ملوث لوگوں کا تعین کیا جائے، کیپیٹل ہل حملہ میں سی سی ٹی وی سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی پر ابھی تک جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا، سانحہ 9 مئی کی آزادانہ انکوائری میں کسی کی دلچسپی نہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں کہتا ہوں 9 مئی والوں کو سزا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی الیکشن کمیشن نے کی ہے، الیکشن میں جیتنے والوں کو پتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشستیں نہ دے کر جمہوریت کی نفی کی گئی ہے۔

imran khan

9 May

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Corps Commanders conference