Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن نقوی کو بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
شائع 06 مارچ 2024 05:31pm

اسلام آبادہائیکورٹ میں محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے

چیف جسٹس عامرفاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے وفاق، وزیر اعظم آفس اور کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ، الیکشن کمیشن، پاکستان کرکٹ بورڈ اور محسن نقوی کو بھی نوٹسز جاری کئے۔

عدالت نے درخواست میں شامل تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کیس کی آئندہ سماعت تحریری حکمنامہ میں دی جائے گی۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Islamabad High Court

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)