عمران اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کا معاملہ، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
جواب جمع کروائیں کہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے، عدالتی نوٹس
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت کا معاملے میں حاضری نہ لگوانے پر سپرنڈینٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے نوٹس میں لکھا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر جواب جمع کروائیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، جنہوں نے گذشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ویڈیو لنک حاضری کا حکم دیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ عدالت کی بار بار ہدایت پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہیں لگوائی گئی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔
imran khan
Contempt of Court
bail plea
bushra bibi
Adiyala Jail
Superintendent Adiyala Jail
مقبول ترین
Comments are closed on this story.