Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

رمضان المبارک کی آمد، کراچی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر

کمشنرکراچی نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 06 مارچ 2024 04:10pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

کمشنر کراچی نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق دودھ فی لیٹر 200 اور مرغی کا گوشت 598 روپے کلو میں دستیاب ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس لسٹ چیک کرے گی۔

کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق بکرے کا گوشت 1700 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا، جب کہ بکری کا گوشت 1450اور دنبے کا گوشت 1590 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دودھ کی ریٹیل قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ دودھ کی ڈیری فارمر قیمت 180روپے اور ہول سیل188روپے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت 123روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 130روپے ہوگی۔ ایکس فلور مل آٹا 120روپے، ہول سیل 123روپے اور ریٹیل 128روپے۔

اسی طرح فائن ایکس فلور مل آٹے کی قیمت 130روپے، ہول سیل 133روپے اور ریٹیل 138روپے جب کہ چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 140 روپے مقررکی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 598 روپے فی کلو اور زندہ فارمی مرغی کی قیمت 366 روپے مقرر کی گئی ہے۔

economic crisis

Sindh government

Pakistan Inflation