Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب نے حج ویزا کا اجرا شروع کردیا

ویزا کا اجرا 29 اپریل تک جاری رہے گا، رواں سال حج سیزن 14 تا 19 جون ہوگا۔
شائع 06 مارچ 2024 03:55pm

سعودی عرب نے دنیا بھر کے عازمین حج کے لیے ویزا کا اجرا شروع کردیا۔ رواں سال حج سیزن 14 سے 19 جون کے درمیان ہوگا۔

ویزا گائیڈ کے مطابق سعودی حکومت نے حج ویزا کا اجرا یکم مارچ سے شروع کیا ہے اور یہ عمل 29 اپریل تک جاری رہے گا۔

یو اے ای کے اخبار گلف نیوز نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں حجاج کے قیام کے لیے 1860 عمارتوں کو لائسنس جاری کیا ہے۔ ان عمارتوں میں مجموعی طور پر 12 لاکھ افراد کو ٹھہرایا جائے گا۔

مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر سعود بن میشال نے بتایا کہ حکومت نے رہائشی لائسنس کے حصول کی درخواستیں دائر کرنے کی ڈیڈ لائن 8 مئی تک بڑھادی گئی ہے۔ رواں سال پانچ ہزار سے زائد عمارتوں کو حجاج کے تھہرانے کا لائسنس دیے جانے کی توقع ہے۔

Hajj Visa

SAUDI GOVERNMENT

5000 BUILDINGS

1.2 MILLION PILGRIMS