Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں پر تشدد کی روک تھام سے متعلق پنجاب اسمبلی میں 2 قرار دادیں جمع

بچوں پر جسمانی تشدد کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جائے، قرار داد
شائع 06 مارچ 2024 03:34pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

پنجاب اسمبلی میں بچوں پر جسمانی تشدد کی روک تھام کیلئے قانون سازی اور بچوں سے متعلقہ قوانین کیلئے رولز مرتب کرنے کی قرار دادیں جمع کرا دی گئیں۔

قرار دادیں رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے جمع کروائی گئیں۔

پہلی قرار داد میں کہا گیا کہ بچوں کے حقوق کے عالمی معاہدہ کا آرٹیکل 19، بچوں کو ہر طرح کے تشدد سے محفوظ رکھنے کیلئے قانونی، انتظامی و تعلیمی اقدامات پر زور دیتا ہے۔

قرار داد کے مطابق اسلام آباد اور سندھ میں بچوں پر جسمانی تشدد کی ممانعت کے قوانین 2016 اور 2021 میں منظور کئے جا چکے ہیں۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ بچوں پر جسمانی تشدد کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جائے اور سرکاری سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے۔

دوسری قرار داد میں بچوں سے متعلقہ قوانین کیلئے رولز مرتب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

متن میں کہا گیا کہ گزشتہ 20 سالوں میں اس معزز ایوان نے بچوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے متعدد قوانین پاس کئے ہیں۔ قوانین کے رولز کی عدم موجودگی کے باعث قوانین کا بھرپور نفاذ ممکن نہیں ہوتا ، لہٰذا صوبہ میں بچوں سے متعلقہ قوانین کیلئے ذمہ دار محکموں کی جانب سے رولز مرتب کرنے کے بعد رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔

punjab assembly

Child Rape

Child Abuse

CM Punjab Maryam Nawaz