Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کی ہدایت

ویڈیولنک پر حاضری لگانے تک عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا
شائع 06 مارچ 2024 10:33am

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری لگانے کی ہدایت کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

جج طاہر عباس سِپرا نے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام سے بات کریں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوائیں۔

بعدازاں ویڈیولنک پر حاضری لگانے تک عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔

یاد رہے کہ 9 مئی واقعات پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 6 اور جعلی رسیدوں پر بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

district and session court

judge tahir abbas sipra