تضحیک آمیز سلوک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پہلی تحریکِ استحقاق جمع
خیبر پختونخوا اسمبلی میں پہلا تحریک استحقاق ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے جمع کروادیا۔
مسلم لیگ ن کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کا کہنا ہے کہ حلف برداری اجلاس اور سپیکر، ڈپٹی سپیکر انتخابات کے اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے موقع پر ایوان کی مہمان گیلری سے نازیباں غلیظ گالیاں دیدی گئی۔
تحریک استحقاق میں بتایا گیاہے کہ 28 فروری کو اراکین اسمبلی کے حلف برداری اجلاس اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر انتخاب کے اجلاس کے موقع پر میری طرف پانی کی بوتلیں، جوتے اور نسوارکی پڑیاں پھینکی گئی۔
خاتون رکن صوبائی کا کہنا تھا کہ ایوان میں مجھے بے ہودہ گالیاں دی گئی، ایوان کے بعض اراکین مسلسل اپنے کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔
تحریک استحقاق میں مزید بتایا گیاہے کہ تمام واقعے کی ریکارڈنگ بھی محفوظ ہے، بے ہودہ اور غیر اخلاقی حرکات سے میرا استحقاق مجروح ہوا، اس عمل سے پورے ایوان کا بھی استحقاق مجروح ہوا ہے، ن لیگ کے ثوبیہ شاہد نے کہا ہے کہ میری درخواست استحقاق کمیٹی کے سپرد کی جائے۔
Comments are closed on this story.