Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم شروع

رمضان نگہاب پیکج کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کیا گیا تھا
شائع 05 مارچ 2024 04:10pm

پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے، راشن کی تقسیم میونسپل کمیٹی کا عملہ کر رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کیے جانے والے نگہبان رمضان پیکج میں تحصیل بھلوال کے 19 ہزار 882 مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا، راشن کی تقسیم کے حوالے سے ونین کونسل آفس میں سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

تقسیم کیے جانے والے رشن کے ہر تھیلے میں مختلف اشیائے خوردنوش کا سامان شامل کیا گیا ہے۔

15 مارچ تک جاری رہنے والے اس پیکج کے ہر تھیلے میں راشن بیگ میں 10 کلو گرام آٹا، دو دو کلو گرام چینی، گھی، بیسن اور چاول دیے جا رہے ہیں۔

جبکہ ضلع سیالکوٹ میں بھی نگہبان رمضان پیکج کے راشن کی ڈور ٹو ڈور تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 18 ہزار 336 مستحق گھرانوں تک نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن پہنچانے کا منصوبہ ہے ان میں سے 87 ہزار گھرانوں کو راشن فراہم کیا جا چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج میں دس کلو گرام آٹے کا تھیلا ، گھی، چینی، چاول، بیسن شامل ہونگے، شفافیت یقینی بنانے کے لیے یہ آن لائن ریڈایبل بیگ میں حقدار کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منڈی بہاؤالدین میں بھی نگہبان رمضان پیکج“ کے تحت راشن کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤ الدین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے“نگہبان رمضان پیکج“ کے تحت ضلع بھر میں 73 ہزار 987سے زائد رجسٹرڈ غریب اور مستحق گھرانوں میں فوڈ ہیمپرز ان کی دہلیز پر مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

فوڈ ہیمپرز میں اعلیٰ معیار کے 2 کلو چاول،2 کلو گھی، 2کلو چینی، 2 کلو بیسن اور 10 کلو آٹے کا بیگ شامل ہے۔ تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی راشن کی فراہمی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج میں مفت راشن کی فراہمی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

cm punjab

Maryam Nawaz

Ramzan Package