Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی رہائی سے متعلق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع

قرارداد اسد قیصر کی جانب سے جمع کرائی گئی
شائع 05 مارچ 2024 01:27pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے سے متعلق قرارداد جمع کرادی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کی قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف غیر قانونی اور جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ عمران خان پر قائم مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، سابق وزیراعظم کے خلاف قانون کا غلط استعمال بند کیا جائے، پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو عوام سے دور کرنے کے لیے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے گرفتار صحافیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کردیا۔

pti

اسلام آباد

imran khan

Asad Qaiser

National Assembly

Resolution

national assembly secretariat