’جو بائیڈن اپنی لڑائی خود لڑیں‘ ٹرمپ امریکی صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار
امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کےلیے اہل قرار دے دیا
امریکی سپریم کورٹ نے سال دوہزار چوبیس کے صدارتی انتخاب میں ان کی پارٹی نامزدگی کے لیے پرائمری ووٹنگ بحال کردی۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ریاستیں ایک صدارتی امیدوار کو ووٹنگ میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے خانہ جنگی کے بعد کی ایک آئینی شق کو استعمال نہیں کر سکتیں۔
عدالت نے رائے دی کہ یہ اختیار صرف کانگریس کے پاس ہے۔
عدالت نے متقفہ فیصلے میں کہا کہ کولوراڈو سپریم کورٹ کا فیصلہ قائم نہیں رہ سکتا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے یہ بہت اہم فیصلہ ہے جو ملک میں اتحاد پیدا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن اپنی لڑائی خود لڑیں، پراسیکیوٹرز اور ججز کو استعمال کرکے اپنے حریف کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں۔
Comments are closed on this story.