Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی وزیر اعظم کی پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو مبارکباد

مودی نے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام بھیجا
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2024 11:32am

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک پوسٹ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایکس پوسٹ میں بھارتی وزیر اعظم نے شہباز شریف کو ٹیگ بھی کیا تھا۔

واضح رہے بھارت میں بھی لوک سبھا کے انتخابات رواں سال کے مئی کے مہینے میں ہونے جا رہے ہیں۔

جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی، کانگریس، عام آدمی پارٹی سمیت کئی سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار رہی ہیں۔

india

پاکستان

shahbaz sharif

Narendra Modi

PM Shehbaz Sharif