Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

اڑنے والی کار ہوائی جہازوں کو ٹکر دینے آ گئی

فلائنگ کار کی قیمت کتنی ہے؟
شائع 05 مارچ 2024 09:38am

امریکی ساختہ اڑنے والی کار مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی 2 ہزار لوگوں نے گاڑی کا آرڈر دے دیا ، اڑنے والی کار کی پروڈکشن 2025 کے آخرمیں متوقع ہے۔

معروف امریکی کمپنی نے اب اڑنے والی گاڑی کا خواب سچ کر دکھایا ہے، جس میں مسافر ٹریفک جام کی جھنجٹ سے آزاد ہو کر آسمان کی اونچائی پر سفر کرسکیں گے۔

Alef Aeronautics نامی ریاست کیلی فورنیا کی کمپنی نے ایک ایسا ہی شاہکار تیار ہے، اس کار کے ماڈل کا نام ’Alef Model A‘ رکھا گیا ہے، جس کا وزن 850 پاؤنڈز ہے، جبکہ اس گاڑی کی ہوا میں کروز رفتار 110 مائلز فی گھنٹہ ہے، زمین پر یہ 25 سے 30 مائلز فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

کمپنی کے سی ای او جم دخونی کا کہنا تھا کہ اب تک ہمارے پاس اس گاڑی کے لیے قبل از پروڈکشن 2 ہزار 850 آرڈرز آ چکے ہیں، جو کہ اس ماڈل کو تاریخ کی بہترین سیلنگ ائیر کرافٹ بنا دے گا۔ جبکہ بوئینگ، ائیر بس، جوبی ایوی ایشن اور ایلیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ وہیکل کوسب کو ملا کر بھی زیاہ بنا دے گا۔

گاڑی کے آگے اور پیچھے آٹھ پروپیلرز آزادانہ طور پر مختلف رفتار سے چلتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑی کو کسی بھی سمت میں اڑایا جا سکتا ہے۔ گاڑی کے بونیٹ اور بوٹ میں پنکھے اسے کسی بھی مقام سے اوپر اٹھا سکتے ہیں۔

جبکہ چاروں پہیوں میں نصب چھوٹے انجن گاڑی کو سڑک پر دوڑاتے ہیں اور یہ بالکل عام برقی گاڑی کی طرح چلتی ہے۔

اکنامکس ٹائمز کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 300,000 ڈالرز اہے، جو کہ پاکستانی تقریبا 83 کروڑ سے بھی زائد کی رقم بنتی ہے، تاہم پری آرڈر کے لیے 150 ڈالرز یعنی تقریبا 42 ہزار پاکستانی روپے جمع کرانے ہوں گے۔

لیکن اس اڑنے والی کار کی پروڈکشن 2025 کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

America

USA

flying car