Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ پاکستان سے قبل نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے 2 رکنی وفد نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی
شائع 05 مارچ 2024 09:04am

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے پیش نظر نیوزی لینڈ سیکیورٹی وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے 2 رکنی سیکیورٹی وفد جن میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ہیتھ ملز اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن شامل تھے، ان کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی حکام نے بریفنگ دی۔

سیکیورٹی وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا جبکہ کیوی وفد لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 5 ٹی 20 میچزکے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، میچز لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

rawalpindi

PCB

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pindi Cricket Stadium

New Zealand security delegation