Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیما حیدر اور سچن کے لیے نئی قانونی مشکل کھڑی ہوگئی

غلام حیدر نے بھارتی وکیل کی وساطت سے دونوں کو نوٹس بھجوا دیا
شائع 05 مارچ 2024 08:50am

بھارتی شہری سچن کی محبت میں گرفتار ہونے والی سیما حیدر کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے، سابق پاکستانی شوہر غلام حیدر نے 3 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔

آن لائن ویڈیو گیم پبجی کے ذریعے ملاقات کرنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر اور بھارتی نوجوان کو سیما کے پاکستانی شوہر نے بچوں کی حوالگی سے متعلق وکیل کی خدمات لینے کے بعد اب معافی مانگنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غلام حیدر کے وکیل علی مومن کی جانب سے 3 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس سابقہ اہلیہ سیما حیدر اور سچن کو بھجوایا گیا ہے۔

جبکہ سیما حیدر کے منہ بولے بھائی ڈاکٹر اے پی سنگھ کو بھی 5 کروڑ کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

قانونی نوٹس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیما اور سچن معافی مانگیں اور نوٹس میں دی گئی رقم ایک ماہ کے اندر اندر جمع کرائیں یا پھر قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار رہیں۔

اس سے قبل غلام حیدر کی جانب سے معروف پاکستانی سماجی اور انسانی حقوق کے ایکٹیوسٹ انصار برنی سے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے آن لائن ویڈیو گیم پبجی کے ذریعے سچن کی پاکستانی خاتون سیما حیدر سے ملاقات ہوئی تھی جو کہ بعدازاں دونوں کے درمیان محبت کی وجہ بنی۔ سیما حیدر غیر قانونی طور پر سچن سے ملنے بھارت جا پہنچی تھیں۔

وہ 13 مئی کو نیپال پہنچی تھیں جہاں سے بس کے ذریعے بھارت میں داخل ہوئیں جبکہ 4 جولائی کو بغیر ویزہ کے بھارت میں داخل ہونے پر بھارتی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

جبکہ سیما حیدر اپنے چاروں بچوں کو بھی بھارت لے گئی ہیں، جن کی حوالگی کے لیے سابق شوہر غلام حیدر نے انسانی حقوق کی تنظیم سے رابطہ بھی کیا تھا، غلام حیدر سعودی عرب میں نوکری کرتے ہیں۔

india

پاکستان

Sachin Meena

Seema Haider

ghulam haider