’اپنی چھت، اپنا گھر‘ ، پنجاب میں کم آمدن والوں کیلئے آسان اقساط پر گھروں کا منصوبہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس ہوا۔
مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جامع پلان طلب کرلیا اور 6 ہفتے میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
اس منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن لوگوں کے لیے 3 ہزار سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیے جائیں گے، غریب کے لیے چھت مہیا کرنا ہمار امنشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بنے بنائے گھروں کی تعمیر میں تعمیراتی معیار اورپائیدار ی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، کم آمدنی والے لوگوں کیلئے گھر شہروں کے قریب ہوں تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو گی۔
سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری، چیف سیکریٹری، ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ہاؤسنگ، سیکریٹری فنانس، کمشنر لاہوراوردیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
Comments are closed on this story.