Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ریلوے کی 8 ماہ میں ریکارڈ آمدن

سال کے اختتام تک 80 ارب تک آمدن متوقع ہے، ترجمان ریلوے
شائع 04 مارچ 2024 02:54pm

پاکستان ریلوے نے صرف 8 ماہ میں 50 ارب روپے کما لیے جبکہ پچھلے سال ریلوے کی آمدنی 32 ارب روپے تھی۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق پاکستان ریلوے کو گزشتہ آٹھ ماہ میں 50 ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے، یہ آمدنی صرف پسنجر اور فریٹ ٹرین کے ذریعے حاصل کی گئی، پچھلے سال ریلوے کی آمدنی 32 ارب روپے تھی۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ مالی سال کے اختتام تک ریلویز کو 80 ارب تک آمدن متوقع ہے، جس کا کریڈٹ ریلوے ورکرز کو جاتا ہے۔

lahore

Pakistan Railway

Train

revenue

Pakistan Railway revenue