Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان

ملک میں شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں نیا سیاہ باب ہے، بانی رہنما
شائع 04 مارچ 2024 11:56am

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کل الیکشن کمیشن میں چیلینج کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو کل 5 مارچ کو چیلنج کیا جائے گا، ملک میں شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے۔

بانی رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ساڑھے 8 لاکھ پی ٹی آئی ممبران میں سے 940 ممبران نے ووٹ ڈالا، 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ آپ ہی بتائیں انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رؤف حسن نے بتایا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر چیئرمین اور عمر ایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، اس بار الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرے گا اور ہمیں انتخابی نشان واپس ملے گا۔

رؤف حسن نے مزید کہا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ یہ معاہدہ ہے کہ انتخابی نشان واپس ملنے پر پارلیمانی پارٹی دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات مؤخر کردیے

تحریک انصاف کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

Islamabad High Court

Akbar S Babar

intra party elections

pti intra party election

PTI Intra Party Election Schedule