Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی
شائع 04 مارچ 2024 11:38am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود وکلاء کی سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی توہین عدالت درخواست پرسماعت کی۔

عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ جیل جاتے ہیں تو روک دیا جاتا ہے، عدالت کا حکم تھا لیکن پھر بھی ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی جاتی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

Contempt of Court

Sher Afzal Marwat