Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امید ہے مولانا فضل الرحمان عمران خان کا ساتھ دیں گے، حق کی جیت ہوگی، علی محمد خان

سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرنا چاہیئے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 04 مارچ 2024 11:31am

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کے گھر چھاپہ افسوس ناک ہے، سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرنا چاہیئے، امید ہے مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آٸی عمران خان کا ساتھ دیں گے، حق کی جیت ہوگی۔

اسلام آباد الیکشن آفس کے محمود اچکزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوچکا، محمود خان اچکزئی کے کاغذات منظور ہوگئے، کاغذات نامزدگی پراعتراضات لگتے رہتے ہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے ایک ایک بچے کی آواز ہے، محمود اچکزئی نے کہا آئین کے مطابق حکومت چلائیں، ہمیں امید ہے حق کی جیت ہوگی اور اچھا مقابلہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل رات محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، قوم اپنی فوج کےساتھ کھڑی ہے، ہم چاہتے ہیں ملک کو آئین کے مطابق چلائیں، کسی نہ کسی کو ہمارے اتحاد سے تکلیف تو پہنچے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرنا چاہیئے، امید ہے حق کے راستے پر مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آٸی کا ساتھ دیں گے۔

pti

اسلام آباد

press conference

nomination papers

Mehmood Khan Achakzai

ALI MUHAMMED KHAN

islamabad election office