Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کابینہ 2 روز میں تشکیل دیے جانے کا امکان، متوقع نام سامنے آگئے

اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے محاذ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 09:57pm

اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے محاذ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامی طور پر طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب کو جمع کرادی۔ دوسری طرف ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آئندہ 2 روز میں پنجاب کابینہ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور سلمان رفیق کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ بلال یاسین، میاں مجتبی شجاع الرحمان بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فیصل کھوکھر، شافع حسین اور غضنفرعباس چھینہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے محاذ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

دوسری طرف پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامی طور پر طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب کو جمع کرادی۔

ریکوزیشن رانا آفتاب احمد خان، چیف وہپ رانا شہباز، کوآرڈینیٹر سینٹرل پنجاب اویس ورک، احمد خان بھچر، معین قریشی اور حسن ذکاء نیازی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

101 اپوزیشن ارکان کے دستخطوں سے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی، ریکوزیشن میں امن و امان اور مہنگائی کی صورتحال کو زیر بحث لانے کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا کہا گیا۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق مینڈیٹ چوری کے خلاف احتجاج کے دوران کارکنوں کی گرفتاریوں کا معاملہ اور احمد شاہ کو مبینہ طورپرپولیس کی جانب سے تشدد کانشانہ بنانے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 14 روز کے اندر اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے آئینی طورپر پابند ہیں۔

lahore

punjab assembly

Sunni Ittehad Council

Requisition