Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں ای چالان جمع نہ کرانے پر سزاؤں کا اعلان

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 11:15am

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اب ای چالان جمع نہ کروانے تک پولیس سروسز میسر نہیں ہوں گی، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں لرنر پرمٹ، ڈوپلیکٹ، فریش لائسنس اور دیگر سہولت میسر نہ ہوگی جبکہ ای چالان نادہندگان کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویری فیکشن سمیت 14 مختلف سہولیات حاصل نہیں کرسکیں گے۔

سیف سٹی پنجاب، پولیس خدمت مراکز اور ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا۔

اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی، ٹریفک سگنل، لین لائن، دھواں چھوڑنے، ون وے ٹریفک سمیت متععد خلاف ورزیوں پر ای چالان کیے جارہے ہیں۔

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔

گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیرز اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق منظم ٹریفک کے لیے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں

لاہور: دھواں چھوڑنے والی 55 ہزار گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری

لاہور: ہیلمٹ نہ پہننے پر 2000 کا جرمانہ، شہریوں کا مہنگائی کا شکوہ

lahore

lahore police

Punjab police

Violation of traffic rules

traffic rules

e challan