Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس اسٹیشن میں ملزم نے دوران حراست خودکشی کر لی

ملزم نے اتوار کی شام دوران تفتیش وائرلس روم میں خود کشی کی، پولیس
شائع 03 مارچ 2024 10:08pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

چارسدہ میں پولیس اسٹیشن شبقدر میں ملزم نے دوران حراست خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اتوار کی شام دوران تفتیش وائرلس روم میں خود کشی کی۔ ملزم شہزاد ولد نیاز محمد پشاور شبقدر کا رہائشی ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کیا گیا۔

ابتدائی طور پر پولیس کے اعلی حکام کی جانب سے ملزم کی خود کشی کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملزم کے پیٹ پر ایک زخم کا نشان موجود ہے، کوئی فائر کا نشان نہیں ہے تاہم پولیس حکام نے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اصل حقائق معلوم ہوسکیں گے کہ موت کی اصل وجہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا

KPK Police

KP Law and Order Situation