Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم نواز، مراد علی شاہ اور کامران ٹیسوری کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

وزیر اعلیٰ پنجاب کا منتخب وزیراعظم پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2024 11:57pm

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی جبکہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری نے مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

مریم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانیوں کو خادم مل گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے منتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کی۔

مریم نواز نے کہا کہ محمد نوازشریف کی سربراہی میں آج سے پاکستان میں خدمت کےایک نئے دور کا آغاز ہوگا، شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہونا خوشحالی و ترقی کی نوید لے کر آئے گا، شہبازشریف کی اسپیڈ، محنت، کارکردگی اور ایمانداری کی دنیا معترف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر شہبازشریف کا انتخاب حقیقی جمہوریت کی فتح ہے، شہبازشریف کا ماضی گواہ ہے کہ وہ محنت، کارکردگی اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل حل کے لیے شہباز شریف کی قیادت ناگزیر ہے۔

وزیرِاعلیٰ اور گورنر سندھ کی نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد

دوسری جانب وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری نے مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نومنتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اُمید ہے شہباز شریف کے دور میں ملک ترقی کرے گا۔

PMLN

Shehbaz Sharif

CM Sindh

Murad Ali Shah

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Governor Sindh

Kamran Khan Tessori

New Prime Minister