برطانیہ کے ہاؤسنگ سیکٹر پر وال اسٹریٹ لینڈ لارڈز کی ’یلغار‘
امریکی اسٹاک مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے کروڑ پتی اور ارب پتی سرمایہ کاروں نے برطانیہ کے ہاؤسنگ سیکٹر میں بہت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری شروع کردی ہے۔
ایک سال کے دوران برطانیہ کے پراپرٹی سیکٹر میں سوا ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اس میں 40 فیصد امریکا سے آیا ہے۔
برطانوی پراپرٹی سیکٹر میں تیز رفتاری سے کی جانے والی بیرونی سرمایہ کے نتیجے میں ایک سال کے دوران مکانات، بنگلوں اور فارم ہاؤسز کی قمت میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
لندن اور دیگر بڑے برطانوی شہروں میں مقامی باشندوں نے ڈیلی میل کو بتایا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے باعث ان کے لیے مکانات خریدنا اور کرائے پر لینا انتہائی دشوار ہوگیا ہے۔ تنخواہ دار طبقے کی رہائشی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا بھر میں معیشتوں کے لیے بڑھتی ہوئی مشکلات نے بڑے سرمایہ کاروں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کی ترجیحات بدلتی جارہی ہیں۔ منی مارکیٹ کے علاوہ بھی کئی شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔
کاروباری ماحول کے ڈانواڈول ہونے کے باعث اب بیشتر بڑے سرمایہ کار اب سونے اور پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ لگارہے ہیں۔ کاروباری دنیا میں غیر یقینی صورت حال نے دنیا بھر میں سونے کی مارکیٹ بلند کردی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پراپرٹی سیکٹر بھی مضبوط ہو رہا ہے۔
Comments are closed on this story.