Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

سوئیڈن کی نیٹو رکنیت، روس کا سرحدوں پر مزید ہتھیار نصب کرنے کا اعلان

روس کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا انتباہ
شائع 03 مارچ 2024 01:33pm

روس نے خبردار کیا ہے کہ معاہدہ شمالی بحرِ اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کی مشرق کی سمت توسیع خطے میں شدید منفی اثرات کی حامل ہوگی۔

ترکی میں انٹالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اب جبکہ فن لینڈ اور سوئیڈن کے لیے نیٹو کی رکنیت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، روس کے لیے لازم ہوگیا ہے کہ اپنی سرحدوں پر مزید ہتھیار نصب کرے۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کی سلامتی پر کسی بھی صورت کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی شمولیت سے روس کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے لیے خطرات پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہنگری کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر سوئیڈن کو رکنیت مل گئی ہے۔ نیٹو کے ارکان کی تعداد اب 32 ہوگئی ہے۔

اس توسیع سے نیٹو کو بحیرہ بالٹک کے خطے میں روس کی سرحدوں تک رسائی مل گئی ہے اور اس کے لیے روس کے خلاف ردِ جارحیت کا اہتمام آسان ہوگیا ہے۔

اسٹریٹجک امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نیٹو کی توسیع سے متعلقہ خطوں میں کشیدگی مزید بڑھے گی اور اس کے نتیجے میں یوکرین میں جاری جنگ کے طُول پکڑنے کا بھی خدشہ ہے۔

NATO EXTENSION

RUSSIAN SECURITY

DIRE CONSEQUENCES