Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسمبلی سیکریٹریٹ نے دونوں ایوان کے ارکان کو اجلاس کی اطلاع دے دی
شائع 03 مارچ 2024 01:11pm

ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جو کہ 9 مارچ ہفتے کی صبح 10 بجے ہوگا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے دونوں ایوان کے ارکان کو اجلاس کی اطلاع دے دی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدارتی الیکشن کے رول 9 کی شق بی اور رولز 1988 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں صدر مملکت کی نشست کے لیے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لطیف کھوسہ، عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے صدر کے لیے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد

presidential election

speaker national assembly

parliment house

ayaz sadiq

parliment joint session