Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک کے علاقے میں سرکاری اسکول ٹیچر کی لاش برآمد

مقتول کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا
شائع 03 مارچ 2024 12:16pm

ٹانک میں جنڈولہ کی حدود میں سرکاری ٹیچر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک کے علاقے صوبتی کچہ میں شبیر نامی سرکاری اسکول کے ٹیچر کی لاش ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے اسکول ٹیچر کو قتل کیا ہے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ڈی پی او ٹانک افتخار علی شاہ کے مطابق سکول ٹیچر ہفتے کو سکول چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا اور آج صبح سکول کے قریب لاش پڑی ملی،

خیبر پختونخوا

Tank

teacher