تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، شہباز شریف
مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کا تعاون ضروری ہے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سینٹ بینکوئیٹ ہال میں ہورہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شریک ہیں۔
پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تمام اتحادیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے وزیراعظم کے لیے نامزد کیا، تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بہت سے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے سب کا تعاون ضروری ہے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کروانے پر تمام اتحادیوں کا شکریہ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب مل کر حصہ ڈالیں گے تو معاشی چیلنج ضرور حل ہو گا۔
مزید پڑھیں
شہباز شریف پاکستان کیلئے خوشخبری ہیں، عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا، مریم اورنگزیب
وزیراعظم کا انتخاب: پارلیمنٹ میں ارکان کی آمد، شہباز شریف کی طرف سے ناشتے کا اہتمام
Comments are closed on this story.