Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر بائیڈن امریکا کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں، ٹرمپ کا الزام

امریکا کے ددشمنوں کی حمایت اور مدد کی جارہی ہے، سابق صدر کا شمالی کیرولائنا میں خظاب
شائع 03 مارچ 2024 11:55am

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے حریف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتخابی مہم کے حوالے سے بیان بازی اور الزام تراشی نے شدت اختیار کرلی ہے۔

سابق امریکی صدر نے جو بائیڈن پر امریکا کا تختہ الٹنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے صدر بائیڈن کو جمہوریت کے لیے حقیقی خطرہ بھی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن بھی اپنے تعدد بیانات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک اور جمہوریت دونوں کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

سپر ٹیوزڈے پرائمریز کے لیے جاتے ہوئے سابق امریکی صدر نے گرینزبورو، شمالی کیرولائنا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن امریکا کے دشمنوں کی حمایت بھی کر رہے ہیں اور انہیں امداد بھی فراہم کر رہے ہیں۔

غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے میں صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات میں بہت فرق ہے۔ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ امریکا کو غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

انڈیا ٹوڈے نے ایک تجزیے میں کہا کہ سابق امریکی صدر بڑبولے پن کے لیے غیر معمولی شہرت کے حامل ہیں۔ وہ اپنے مخالفین کے بیانات ہی کو پلٹ کر اُن پر وار کرتے ہیں۔ انہوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات کو پلٹنے کے لیے اپنے حامیوں کو امریکی دارالحکومت پر حملے کے لیے اکسایا تھا اور اس حوالے سے انہیں مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

Donald Trump

Joe Biden

OVERTURN USA

DANGER TO DEMOCRACY