Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف پاکستان کیلئے خوشخبری ہیں، عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا، مریم اورنگزیب

شہبازشریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا،اب معیشت کو استحکام دیں گے، رہنما ن لیگ
شائع 03 مارچ 2024 11:09am

پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بطور وزیراعظم پاکستان کے لیے خوشخبری ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ انشاء اللہ ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا، شہبازشریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب وہ معیشت کو استحکام دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا شہباز شریف کے آنے کے بعد نوجوانواں کے روزگار، کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہوگا، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا اور عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ پھر سے تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفرشروع ہو رہا ہے، ‎4 سال بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کو برباد کیا گیا، اب ان کی بحالی اور تعمیر نو شروع ہوگی، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا۔

‎سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور آئی ٹی میں ترقی کےمواقع دینے کا دور پھر شروع ہو رہا ہے، نوجوانوں کو روزگاراورکھیل کے مواقع دینے کا دورپھرشروع ہو رہا ہے، پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کے نئے دور کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Marriyum Aurangzeb

Maryam Aurangzeb

parliment house

New Prime Minister