Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سردی کا 43 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں سردی پھر لوٹ آئی، پارہ 9 تک جانے کی پیشگوئی
شائع 02 مارچ 2024 03:27pm

کراچی میں جمعہ کو ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ مارچ کا سرد ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 19 ڈگری 43 سالہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز مغربی سسٹم سے برسنے والی بارش کے باعث آج شہر میں سردی کی لہر دوڑ گئی۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں 4 مارچ تک سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کراچی میں مزید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے تک جاسکتی ہے، سردی کی لہر اگلے 48 سے 72 گھنٹے تک شہر کو لپیٹ میں لئے رکھے گی۔

سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک روز قبل سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد کیماڑی میں 5 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 4.8 ملی میٹر، قائد آباد میں 4 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس میں 2.5 ملی میٹر، کورنگی میں 2 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 2 ملی میٹر، ڈی ایچ اے میں 2 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں ایک ملی میٹر اور اولڈ ایئرپورٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا مذید کہنا ہے کہ آج رات شہر کے بیشتر حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت 10سے 13 تک گر سکتا ہے۔

کراچی مارچ کا سرد ترین کم سے کم درجہ حرارت کا ریکارڈ 7 ڈگری 9 مارچ 1979 کو ریکارڈ ہوا تھا۔

Cold Weather

پاکستان

karachi weather

rainy weather

Pakistan Weather