Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی سفارتکار کے بیٹے کی قیدی نے درگت بنا دی

اسرائیلی سفارتکار کا بیٹا میامی کی مقامی جیل میں سزا کاٹ رہا ہے
شائع 02 مارچ 2024 01:22pm

امریکی جیل میں قید اسرائیلی سفارتکار کے بیٹے پر ساتھی قیدی نے گھونسے برسا دیے، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 19 سالہ ایوراہام گل امریکی جیل میں اپنی سزا کاٹ رہا ہے، جبکہ زخمی ہونے کا واقعہ 28 فروری کو پیش آیا ہے۔

امریکا کی مقامی جیل میامی ڈیڈ کاؤنٹی میں اسرائیلی سفارتکار کا بیٹا ایوراہام گل کو کھانے کی بات چیت کرتے ہوئے ساتھی قیدی نے مارا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ساتھی قیدی نے ایوراہام پر گھونسوں کی بارش کر دی تھی، جس کے باعث ایوراہام زخمی ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 32 سالہ ساتھی قیدی بلیک ایلوس کے ساتھ سفارتکار کی بیٹا کی Sausages کی بات پر لڑائی ہوئی، تاہم لڑائی ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

امریکی عدالت کی جانب سے اسرائیلی سفارتکار کے بیٹے کو پولیس اہلکار کو زخمی کرنے پر عدالت بھیج دیا گیا تھا، پولیس اہلکار کی جانب سے مقامی سڑک پر سفارتکار کے بیٹے کو بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر روکا تھا، جس پر ایوراہام نے اہلکار کی ٹانگ پر گاڑی چڑھا دی تھی۔

جبکہ امریکی عدالت کی جانب سے اسرائیلی سفارتکار کے بیٹے کو سفارتی استشنٰی دینے کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

Israel

police

Miami dade County Jail

Israeli diplomats