Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آنکھوں کی صحت کے ضامن پانچ قدرتی ذریعے

جانیے کون سے وٹامنز آنکھوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں
شائع 02 مارچ 2024 02:40pm

آنکھیں قدرت کا سب سے انمول تحفہ ہیں ۔ جبکہ ہم اکثر فزیکل ایکسر سائز اور مجموعی صحت کی بہتری کے لئے متوازن غذا پر توجہ دیتے ہیں

آنکھوں کی صحت کے لئے ان کے ماہرین کی تجاویزات لینا بہت آسان ہیں ۔مگر ان سب کے درمیان وٹامنز بھی ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہماری بصارت کی حفاظت کا قدرتی ذریعہ ہیں۔

یہاں آپ کو پانچ ایسی وٹامنز کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو آنکھوں کی صحت کا قدرتی ذریعہ ہیں ۔

##وٹامن اے:

وٹامن اےہماری آنکھوں اور بینائی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

یہ ہمیں کم روشنی میں بھی صاف نظر آنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے اور آنکھوں کے پردوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے.

اس لئےوٹامنز پہنچانے والی خوراکوں کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں

##وٹامن ای

وٹامن ای ۔ اینٹی آکسیڈنٹ اور نقصان دہ فری ریڈیکلز سے ڈھال کا کام دیتی ہے جو کہ بڑھتی عمر سے تعلق رکھتے ہیں ۔

اس قدرتی ذریعہ کو اپنی بصارت کی حفاظت کے لئے اپنی غذا میں ضرور شامل کریں ۔ ایک بالغ کے لئے 15 ملی گرام وٹامن ای کی روزانہ ضرورت ہوتی ہے ۔

سن فلاور کے بیج خستہ اور مزیدار ہوتے ہیں اور آنکھوں کو صحت مند رکھنے والےوٹامن ای سے پیک ہوتے ہیں ۔

##وٹامن سی

ہمارے مدافعاتی نظام کو تقویت کے حوالے سے مشہور وٹامن سی آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں بھی اہم کرداد ادا کرتا ہے ۔ یہ آنکھوں کی خون کی رگوں کی صحت کو سپورٹ کرتا ہے اور موتیا کے خطرے کو کم کرتا ہے ۔

روزانہ وٹامن سی ( مردوں کے لئے روزانہ 90 گرام اور خواتیں کے لئے روزانہ 75 گرام ) لازمی لیں ۔

موسمبی اور لیموں میں وٹامن سی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور آنکھوں کی صحت کے لئے بھی مفید ہے ۔

##زنک

زنک ایک اہم منرل ہے اور جسم کی کارکردگی، بشمول آنکھوں کے ،بہتر بنانے مین مدد دیتا ہے ۔

یہ وٹامن اے کو جگر سے آنکھوں کے پردوں میں منتقل کرتا ہے ۔

اس لئے اپنی غذا میں جسم کی مطلوبہ مقدار ضرورلیں۔

چنے ، کشمش اور دلیہ زنک کے بڑے ذریعے ہیں

##اومیگا -3 ایسڈز

اومیگا -3 ایسڈز ایک اہم فیٹس ہیں جو آنکھوں اور خصوصا آنکھوں کیے پردوں کی صحت برقرار رکھنے کے لئے اہم ہیں ۔

یہ آنکھوں کو خشک ہونے سے بچاتا ہے اپنی غذا میں اس قدرتی ذریعے کو ضرور شامل کریں ۔

اومیگا -3 مچھلی اور اخروٹ میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے

صحت

Omega 3

fitness

Vitamins

Eyes