اے ایس پی شہر بانو نقوی کی شادی کی تصاویر وائرل
لاہور میں خاتون کو ہجوم سے بچانے والی اے ایس پی شہر بانو نقوی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، اے ایس پی کے بہادرانہ اقدام پر سعودی عرب نے بھی اُن کی تعریف کی ہے۔
گزشتہ ماہ لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا،خاتون نے لفظ حلوہ پر مبنی عربی خطاطی والا لباس پہن رکھا تھاۯ شہر بانو نقوی نے موقع پر پہنچ کرخاتون کو بحفاظت وہاں سے نکالا تھا۔
پنجاب پولیس کی اس دلیر افسر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ اگرچہ ویڈنگ شوٹ پرانا ہے لیکن صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
شادی کے موقع پر اے ایس پی شہربانو نقوی نے ٹی پنک رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے اور خاصی دلکش نظر آرہی ہیں۔
اس اہم دن پر شہر بانو نقوی اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور واقعے میں درپیش صورتحال کو کامیابی سے ہینڈل کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے خاتون پولیس افسر کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔
شہربانو نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی۔
دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو دورے کی دعوت دی گئی ہے، جہاں بطور شاہی مہمان، ان کی مہمان وازی کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.