Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی صدر نے غزہ کے شہریوں کو خوراک پہنچانے کا اعلان کردیا

'صورتحال میں بہتری کے لیے جو ہوسکے گا کریں گے' جو بائیڈن
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2024 09:15am

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک بہت جلد غزہ کے شہریوں کے لیے طیاروں کے ذریعے خوراک کے پیکٹ برسانا شروع کرے گا۔

اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بہت بڑے پیمانے پر نقلِ مکانی ہوئی ہے اور کم و بیش 6 لاکھ افراد خوراک کی انتہائی قلت کا شکار ہیں۔ ان میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ یہ سب قحط جیسی صورتِ حال سے دوچار ہیں۔

ایک باین میں صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ صورتِ حال میں بہتری کے لیے جو کچھ بھی کرسکتے ہیں، کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ غزہ کے باشندوں کو جس قدر خوراک کی ضرورت ہے اُس سے کہیں کم خوراک اُن تک پہنچائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اسرائیلی فوج نے عالمی امدادی قافلے سے خوراک لینے کے لیے جمع ہونے والوں پر اندھا دھند بمباری کئ جس کے نتیجے میں 193 افراد شہید ہوئے۔ غزہ کے حکام کہتے ہیں کہ خوراک کے حصول کے لیے جمع ہونے والے پریشان حال لوگوں کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ اسرائیلی حکومت کہتی ہے کہ یہ لوگ افراتفری مچنے پر کچلے گئے۔

US President

Stampede

FOOD FOR PALESTINIANS

SCARCITY OF FOOD