Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹر وے پر لوٹ مار کیلئے کھڑے 3 ڈاکو مقابلے میں ہلاک

ایم فائیو پر سفر کرنے والے مسافروں کو گھوٹکی میں نشانہ بنانا چاہتے تھے
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2024 09:10am

گھوٹکی میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو مارے گئے۔

ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو موٹروے ایم فائیو پر واردات کے لئے کھڑے تھے کہ مقابلہ ہوا۔ ڈاکؤوں کی لاشیں تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کردی گئیں۔

یہ پولیس مقابلہ ایک ایسے موقع پر سامنے ایا ہے جب ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔

کئی وارداتوں میں ڈاکو مسافر گاڑیوں اور نجی کاروں پر فائرنگ کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں فروری میں بلوچستان کے معروف قبائلی سردار جلال کلپر بگٹی کا بیٹا عبد الرحمان بگٹی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

sindh

Sindh Police

Ghotki