Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ہنڈائی نے پاکستان میں پہلی لگژری الیکٹرک کار لانچ کردی

ہنڈائی آئی او این آئی کیو 5 کی قیمت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے
شائع 02 مارچ 2024 12:10am
فوٹو ۔۔ hyundai-nishat.com
فوٹو ۔۔ hyundai-nishat.com

ہنڈائی پاکستان نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کی پہلی لگژری الیکٹرک گاڑی آئی او این آئی کیو 5 کی رونمائی کی۔

فیس بک پر ایک پوسٹ میں کمپنی نے کہا کہ ہنڈائی آئی او این آئی کیو 5 کی قیمت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ پریمیم سیگمنٹ کی ای وی ہے۔

یہ گاڑی لگژری ہے اور اس میں کئی جدید خصوصیات ہیں، جس کی وجہ سے یہ دیگر گاڑیوں میں ممتاز ہے۔

پانچ نشستوں والی ای وی میں ایک مستقل مقناطیسی سنکرونس موٹر اور لیتھیم آئن بیٹری ہے جس کی گنجائش 72.6 کلو واٹ اور آؤٹ پٹ 253 کلو واٹ ہے۔

الیکٹرک موٹر کی زیادہ سے زیادہ طاقت 225 کلوواٹ (301.6 ایچ پی)، 605 این ایم ٹارک ہے جبکہ آل الیکٹرک رینج 430 کلومیٹر / چارج تک ہے۔ یہ گاڑی سنگل اسپیڈ ریڈیکشن کالم ٹائپ شفٹ بائی وائر ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔

پاکستان کی پہلی لگژری الیکٹرک گاڑی 4635 ملی میٹر لمبی، 1890 ملی میٹر چوڑی اور 1605 ملی میٹر اونچی ہے، جس کا ویل بیس 3000 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلیئرنس 170 ملی میٹر ہے۔

یہ گاڑی چھ رنگوں میں دستیاب ہے جن میں اٹلس وائٹ، حبشہ بلیک، ایکوٹرونک گرے، لوسیڈ بلیو پرل، ڈیجیٹل ٹیل گرین پرل، گریویٹی گولڈ میٹ شامل ہیں۔

economic crisis

industries

Luxury Cars

import export