Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اخترکے گھر رحمت آگئی

آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار ہوں، سابق فاسٹ بولر
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2024 09:12am
فوٹو ۔۔۔ انسٹا گرام / شعیب اختر
فوٹو ۔۔۔ انسٹا گرام / شعیب اختر

کرکٹرشعیب اختر نے مداحوں کو اپنے گھر 2 بیٹوں کی آمد کے بعد بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سُنائی ہے۔ سابق فاسٹ بولر نے نومولود کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔

شعیب اختر نے اپنے چاہنے والوں کو یہ خوشی کی خبر بذریعہ انسٹاگرام سنائی۔

سابق فاسٹ بولر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کا نام نورے علی اختر لکھا اور بتایا کہ بیٹی کی پیدائش جمعہ کی نماز کے وقت 19 شعبان المعظم یکم مارچ 2024 کو ہوئی ہے۔

شعیب اختر نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں انہیں نومولود کو گود میں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار ہوں۔

یاد رہے کہ شعیب اختر کے دو بیٹے ہیں اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ان کے پہلے بیٹے کی پیدائش 7 نومبر 2016 کو اور دوسرے بیٹے کی پیدائش 14 جولائی 2019 کو ہوئی تھی۔

صحت

Shoaib Akhtar

Newborn Baby

Childhood