برآمدات بڑھ گئیں، تجارتی خسارہ 8 ماہ میں 30 فیصد کم ہوگیا
8 ماہ میں تجارتی خسارہ 14.87 کروڑ ڈالر رہا، ادارہ شماریات
ملکی تجارتی خسارے میں کمی کا رجحان برقرار ہے، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 30 فیصد کم ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 14.87 کروڑ ڈالر رہا، پہلے 8 ماہ میں برآمدات 9 فیصد اضافے سے 20.35 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
8 ماہ میں درآمدات 11.87 فیصد کمی سے 35.22 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، تجارتی خسارہ 13.5 فیصد کمی سے1.71 ارب ڈالر رہا۔
رپورٹ کے مطابق جنوری کی نسبت فروری میں برآمدات 8 فیصد کمی سے2.57 ارب ڈالر رہیں۔ جنوری کی نسبت فروری میں درآمدات 10 فیصد کمی سے 4.28 ارب ڈالر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
economic crisis
dollar vs rupee
Pakistan Inflation
STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)
import export
مقبول ترین
Comments are closed on this story.