Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب نے پاکستان 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دے دیا

سعودی حکومت کا کہنا تھا کہ کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر دلی خوشی ہے
شائع 01 مارچ 2024 04:50pm

سعودی عرب نے پاکستانیوں کو 100 ٹن کھجور تحفے میں دے دی ہے، کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پر فراہم کی گئی ہیں۔

سعودی سفارت خانے کی جانب سے 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے، سعودی سفیر سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی موقع پر موجود تھے۔

کابینہ ڈویژن کے نمائندگان نے تحفہ وصول کیا، اس موقع پر سعودی حکومت کی جانب سے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستانی بھائیوں کے لیے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر دلی خوشی ہے۔

واضح رہے سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان سے قبل سعودی عرب نے پاکستان کو کھجوروں کا تحفہ دیا ہے، جبکہ رمضان کے موقع پر یہ کھجوریں عام عوام تک پہنچائی جائے گی۔

اس سے قبل سیلاب متاثرین کے لیے بھی سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اشیاء کو تقسیم کیا گیا تھا، ساتھ ہی 25 ہزار سے زائد خاندانوں میں موسم سرما کے کپڑے فراہم کیے گئے تھے۔

Saudi Arabia

پاکستان

Dates