Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اچھی نیند کیلئے 7 اشکال کے منفرد تکیے

تکیوں کی بناوٹ گردن کو آرام پہنچا سکتی ہے
شائع 01 مارچ 2024 04:32pm

ایک پُر سکون نیند کے لیے ضروری ہے کہ تکیہ بھی آرام دہ ہو، 7 ایسے ہی دلچسپ اشکال اور اقسام کے تکیے اچھی نیند کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

ان 7 اشکال یا اقسام کے تکیوں کے بھی نام رکھ دیے گئے ہیں، تاکہ خریدنے والے باآسانی اپنی پسند کا تکیہ منتخب کر سکیں۔

Hybrid Snow Pillow، یہ تکیہ عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جو کہ دکھنے میں rectangle کی طرح ہوتا ہے۔

چار کونوں والے اس تکیے کو چاہے ایک کروٹ لے کر سوئیں، یا پھر سیدھے لیٹ کر یا پھر الٹے ہو کر، ہر طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔ تکیے بنانے والی کمپنی Casper کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تکیہ تقریبا 12 گھنٹے تک ’ٹھندا‘ رہ سکتا ہے۔

جبکہ ایک اور تکیہ جو کہ اپنی بناوٹ کی وجہ سے توجہ حاصل کرتا ہے، وہ ہےThe Scrumptious Side Pillow۔ یہ تکیہ اپنے کونوں کی وجہ سے توجہ حاصل کرتا ہے۔

اگر آپ کروٹ لے کر سونا پسند کرتے ہیں، تو یہ تکیہ آپ کے لیے آرام دہ ثابت ہو سکتا ہے، اس تکیے میں Copper-infused Foam ڈالا جاتا ہے، جو کہ رات بھر ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔

ایک اور تکیہ جسےCuddle Curve Pillow کے طور جانا جاتا ہے، یہ تکیہ اپنے موٹاپے کے باعث توجہ حاصل کرتا ہے۔

لیکن اس تکیے کی بناوٹ دراصل کندھوں کے لیے آرام دہ ثابت ہو سکتی ہے، چونکہ یہ تکیہ ہلکا سا ترچھا ہوا ہوتا ہے اور اوپر کی طرف اٹھا ہوا ہوتا ہے، جو کہ کندھے کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔

دوسری جانب اس تکیے کا واش ایبل کوور اور کوور میں سے ہوا کی آوت جاوت، تکیے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

ایک اور تکیہ جو کہ Avocado Green Pillow کے نام سے مشہور ہے، اپنے Rectangle بناوٹ اور پلین ہونے کے باعث پُر سکون نیند فراہم کر سکتا ہے۔

چونکہ سوتے وقت اکثر تکیے کو صحیح طرح رکھنا مشکل ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ تکیہ جو کہ بالکل سیدھا ہوتا ہے، سونے والے کو زیادہ مشکل نہیں ہو پاتی ہے اور سیدھے گردن رکھ کر سو سکتا ہے۔

جبکہ گردن سیدھی رکھنے کے لیے یا سیدھے لیٹنے کے لیے یہ تکیہ کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر آپ سفر میں جا رہے ہیں اور دوران سفر ہی نیند پوری کرنا چاہتے ہیں، تو Travelrest Nest Ultimate Travel Pillow آپ کی نیند آرام دہ بنا سکتا ہے۔

ان تکیوں کو بنایا ہی کچھ اس انداز سے جاتا ہے تاکہ آپ کی گردن کو سہارا مل سکے، ان تکیوں میں Sturdy Memory Foam ہوتا ہے جوکہ تکیوں کو سافٹ ہونے کے ساتھ ساتھ تھوڑا سخت بھی کرتے ہیں۔

GhostBed Memory Foam Pillow جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس تکیے میں میموری فام کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ عام طور پر درجہ حرارت کو ٹھنڈا رکھنے اور دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

GhostBed کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے کولسٹ تکیہ ہے، اگرچہ اس تکیے کی بناوٹ Rectangle ہی ہے، تاہم اس کا Textureاسے دیگر تکیوں میں منفرد بناتا ہے۔

سیدھے لیٹ کر یا پھر کروٹ لے کر سونے کے لیے یہ تکیہ بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔

Kanuda Primo Air Pillow، یہ تکیہ اپنی بناوٹ میں کچھ منفرد ہے، اگرچہ اس کے بھی کونے ہیں، تاہم بیچ میں ڈھلان بنائی گئی ہے، جو کہ خاص طور پر گردن کے لیے ہے۔

صبح اٹھتے وقت اگر گردن اکڑ جاتی ہے، تو ایسی صورتحال میں یہ تکیہ گردن کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے، اگر آپ پیٹ کے بل لیٹے ہیں تو بھی اس کا ڈیزائن آپ کی گردن کو نقصان سے بچا سکتا ہے۔

جبکہ اس تکیے کے کونوں کو سائڈ سلیپز کہا جاتا ہے جو کہ چہرے کو سوتے وقت آرام پہنچا سکتے ہیں۔

sleep

pillow