Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب کے باعث گوادر میں صورتحال سنگین، کچے مکانات گرنے کا خطرہ

بارش کے باعث دیواریں گرنے اور حادثات میں 50 سے زائد افراد زخمی
شائع 01 مارچ 2024 01:11pm

گوادر میں سیلاب کے باعث گوادر اور نواحی علاقوں میں صورتحال سنگین ہے، سربندن میں سیلابی پانی سے کچے مکانات کے گرنے کا خطرہ ہے، بارش کے باعث دیواریں گرنے اور حادثات میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام مفلوج ہوچکا ہے۔

بارشوں کے نہ تھمنے والے سلسلے کے بعد گوادر شہر کے متعدد علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث گوادر میں صورتحال سنگین ہے۔

نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے بارش کا پانی باہر جانے کی بجائے گھروں میں داخل ہوگیا ہے، پاک آرمی، نیوی، پی ڈی ایم اے اور مقامی رضاکار متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔

گوادر میں بجلی اور مواصلات کا نظام منقطع ہونے سے رابطے کا کوئی ذریعہ ممکن نہیں، گوادر کو آفت زدہ قرار دے جا چکا ہے جبکہ 300 کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، متاثرہ علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

بارش کے باعث دیواریں گرنے اور مختلف حادثات میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام مفلوج ہوچکا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں

موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع، 3 بچے جاں بحق ، گوادر آفت زدہ قرار

گوادر میں موسلادھار بارش سے تباہی، مکانات منہدم

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

quetta

gawader

gawader rain

Balochistan Rain