Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 14 مارچ کو ہوگی

اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا
شائع 01 مارچ 2024 12:48pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔

سینیٹ میں اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر 6 نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں

’دُکھ ہے آزاد حیثیت سے وزیراعلیٰ بنا‘ ، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب

اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی شور شرابہ، ووٹنگ جاری

ECP

اسلام آباد

Senate election

Polling

Election Commission of Pakistan (ECP)