Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلا دیش: بریانی کے ریسٹورنٹ میں لگنے والی آگ سے 43 افراد جاں بحق

ہولناک آتشزدگی سے متعدد جُھلس کر زخمی ہوگئے
شائع 01 مارچ 2024 08:48am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی ایک عمارت میں ہولناک آتشزدگی سے 43 افراد ہلاک اور متعدد جُھلس کر زخمی ہوگئے۔

آگ گزشتہ رات 6 منزلہ عمارت میں لگی تھی۔

بنگلادیشی وزیرِ صحت نے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ آتشزدگی سے کم ازکم 43 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی زیرعلاج ہیں۔

حکام کے مطابق آگ عمارت میں موجود بریانی کے ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگی تھی جس نے تیزی سے اوپر کے فلورز کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، 75 افراد کو ریسکیو کیا گیا اور فائر فائٹزر نے 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پایا

کئی لوگوں نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

آگ لگنے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔

fire

Bangladesh

biryani restuarant