Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 39 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
شائع 29 فروری 2024 10:32pm

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکار ڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ذخائر کی مجموعی مالیت 7 ارب 94 کروڑ 96 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 39 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 8 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز ہوگئے۔

مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 3 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

پاکستان

Foreign Exchange

foreign reserves