Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا: اسپیکر کی ووٹنگ کے دوران سنی اتحاد کونسل کے دو ووٹ اپوزیشن کو پڑنے کا انکشاف

سنی اتحاد کونسل میں کھلبلی مچ گئی، انکوائری کمیٹی تشکیل
شائع 29 فروری 2024 09:59pm

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر انتخابات کے دوران تعداد سے دو اضافی ووٹ اپوزیشن کو پڑگئے۔

ذرائع کے مطابق دو اضافی ووٹ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن کو پڑے ہیں، جس کے بعد سنی اتحاد کونسل میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اس معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے، پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

کمیٹی انکوائری کرنے کے بعد نامزد وزیراعلیٰ کو رپورٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ اسپیکر کے انتخاب میں بابر سلیم کو 89 ووٹ جبکہ احسان اللہ کو 17 ووٹ ڈالے گئے۔ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ثریا بی بی کو 87 ووٹ جبکہ ارباب وسیم کو 19 ووٹ ڈالے گئے۔

KPK Assembly

speaker kpk assembly

Sunni Ittehad Council